ریاض،13اکتوبر(ایجنسی) سعودی حکومت نے مردو خواتین شہریوں کے لیے غیرملکیوں سے شادی کےحوالے سے نیا ضابطہ اخلاق مقرر کیا ہے۔ شرائط پر پورا اترنے والے افراد کی غیرملکی باشندوں شادی کے اہل ہوں گے۔ غیرملکی سے شادی کےلیے کم سے کم آمدن تین ہزار ریال مقرر کی گئی ہے۔ تین ہزار ریال سے کم آمدن والے افراد غیرملکیوں سے شادی کے اہل نہیں ہوں گے۔
start;">مقامی نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کےحوالے سےبتایا ہے کہ حکومت نے سعودی شہریوں کے لیے غیرملکیوں سے شادی بیاہ کے نئے قواعد واضوابط مقرر کیئے ہیں۔ درج ذیل شرائط کے حامل شہری غیرملکی سے شادی کے اہل ہوں گے۔ ایسا مرد یا عورت جس نے پہلے غیرملکی سے شادی نہ کی ہو اور نہ ہی سعودی مرد کی کوئی دوسری بیوی ہو، شادی کرنے والا شخص مرد یا عورت کسی عدالتی کیس میں ملوث نہ رہے ہوں، متعددی امراض سے محفوظ ہو، فوج اور پولیس کا حاضر سروس یا ریٹائرڈ اہلکار نہ ہو، ماہانہ آمدن پانچ ہزار ریال سے نہ کم ہو اوراس کے پاس اپنی مناسب رہائش ہو۔ ایسے شخص کو کسی دوسرے ملک کی خاتون سے شادی کی اجازت ہوگی۔